Wed, September 16, 2026

عطا تارڑ کا 'آپریشن غضب للحق' کی کامیابیوں کا اعلان: 583 افغان طالبان ہلاک، دفاعی ڈھانچہ راکھ کا ڈھیر

عطا تارڑ کا 'آپریشن غضب للحق' کی کامیابیوں کا اعلان: 583 افغان طالبان ہلاک، دفاعی ڈھانچہ راکھ کا ڈھیر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے "آپریشن غضب للحق" کے حوالے سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں دشمن کو پہنچنے والے عبرتناک جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں نے سرحد پار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ  کارروائیوں کے دوران اب تک 583 افغان طالبان ہلاک اور 795 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ افغان طالبان کی 242 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ مزید برآں، 38 پوسٹوں کو پہلے قبضے میں لیا گیا اور پھر انہیں جڑ سے اکھاڑ دیا گیا۔ وفاقی وزیر کے مطابق دشمن کے 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئی ہیں۔
 افغانستان کے اندر 64 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائیوں میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "آپریشن غضب للحق" کے ذریعے دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

ٹیگز: