Wed, September 16, 2026

آپریشن غضب للحق نے افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ، عطا اللہ تارڑ

آپریشن غضب للحق نے افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کا آپریشن "غضب للحق" افغان طالبان کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران 133 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں کابل، پکتیا اور قندھار میں اہم دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اور ان علاقوں میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹوں کو تباہ کیا اور 9 پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ نے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز اور دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ 80 سے زائد ٹینک، توپ خانے اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔

ٹیگز: