Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال پر اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کا تبادلہ خیال

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال پر اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کا تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کے سیاسی معاملات، جمہوری عمل کے فروغ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوری اقدار کے فروغ اور سیاسی استحکام کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: