Wed, September 16, 2026

جسٹس محمد جنید غفار نے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

جسٹس محمد جنید غفار نے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

کراچی : کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس محمد جنید غفار نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

یہ حلف برداری کی تقریب ایک تاریخی مقام پر منعقد ہوئی، وہی جگہ جہاں پاکستان کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف اٹھایا تھا۔

دوسری جانب، اسلام آباد ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس سردار سرفراز ڈوگر بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جس کا حلف صدر مملکت آصف علی زرداری ایوانِ صدر میں لیں گے۔

ٹیگز: