کراچی : سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی، نامور سیاستدان نہال ہاشمی نئے گورنر سندھ بن گئے۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نہال ہاشمی سے حلف لیا۔ تقریب میں صوبے کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کر کے نئے گورنر کو خوش آمدید کہا۔حلف برداری کی تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات موجود تھیں جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء،سندھ اسمبلی کے اراکین کی بڑی تعداد، آئی جی سندھ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر اعلیٰ افسران تھے۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی نے نئے گورنر سے مصافحہ کیا اور انہیں نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سیاسی مبصرین اس تقرری کو صوبے اور وفاق کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔