Wed, September 16, 2026

ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی تھرو سے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی تھرو سے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

کراچی: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

کراچی میں جاری نیشنل گیمز میں ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی تھرو کی، جس کے نتیجے میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا۔ اس ایونٹ میں یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ پاکستان آرمی کے ابرار نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم نے اس مقابلے میں مجموعی طور پر تین تھرو کیں، اور اپنی بہترین تھرو 81.81 میٹر کے ساتھ سرفہرست رہے، جس نے انہیں سونے کا تمغہ دلایا۔

نیشنل گیمز کے سیلنگ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ آپٹمیسٹ کلاس اوپن میں ائیر فورس کے محمد سلیمان نے سونے کا تمغہ جیتا۔ اسی ایونٹ میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آپٹمیسٹ گرلز ایونٹ میں ائیر فورس کی تحسین قاضی نے گولڈ میڈل جیتا۔

آئی ایل سی اے کلاس فور میں ائیر فورس کے جوشا نے طلائی تمغہ جیتا، جبکہ ویمنز کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کی عمیمہ عمران نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ٹیگز: