اسلام آباد:پاک، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے دفاعی تعاون کے پاکستان پر مثبت اثرات کا بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کر دیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق دفاعی انضمام، مشترکہ فوجی مشقیں اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ دفاعی پیداوار سے پاکستان کی جنگی تیاری میں اضافہ ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مالی معاونت اور ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی کا امتزاج پاکستان کے لیے ایک اہم سٹریٹجک پیش رفت ہے۔
پاک سعودی ترکیہ تعاون کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور خطے میں سٹریٹجک اہمیت مزید بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔