ریاض: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن محمد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سکیورٹی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کا بنیادی ایجنڈا خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا تھا۔
دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تربیت (Training) کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی داخلی سلامتی اور استحکام کو اپنی سلامتی تصور کرتا ہے۔
طلال چوہدری نے ریاض میں جاری 'ورلڈ ڈیفنس شو 2026' میں پاکستان کے وفد کی سربراہی کی۔ انہوں نے نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی دفاعی اور سکیورٹی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تجارت کے نئے مواقع پیدا کریں گی۔
یہ ملاقات پاک،سعودی تزویراتی تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگی، جس سے سکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کی باہمی انحصار اور اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔