Wed, September 16, 2026

پاک..ترکیہ اقتصادی و دفاعی تعاون میں پیش رفت

پاک..ترکیہ اقتصادی و دفاعی تعاون میں پیش رفت


اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون میں نیا باب رقم ہو رہا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی پالیسیوں کے تحت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایوی ایشن، ایرو اسپیس، دفاعی پیداوار، ڈرون ٹیکنالوجی اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترک وفد نے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی مینوفیکچرنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ماہرین کے مطابق ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں ترک سرمایہ کاری سے پاکستان کی صنعتی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ٹیگز: