Wed, September 16, 2026

 کمیٹی کا پہلا اجلاس،پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 کمیٹی کا پہلا اجلاس،پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

استنبول: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں تینوں ممالک کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گیولر شریک ہوئے، جبکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی۔

اجلاس میں عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی غور کیا گیا۔

تینوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

ٹیگز: