Wed, September 16, 2026

آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد :  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، لیکن علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی اگلی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔

ٹیگز: