Wed, September 16, 2026

پنجاب بھر سے 5020 غیر قانونی مقیم افراد کی ڈی پورٹیشن

پنجاب بھر سے 5020 غیر قانونی مقیم افراد کی ڈی پورٹیشن

لاہور:پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر سے 5020 غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

 اس مہم کے دوران 7672 افراد کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا گیا، جن میں سے 2652 افراد ابھی بھی مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اس مہم کے دوران انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ٹیگز: