لاہور: پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق اب تک 31 ہزار 377 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 203 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ڈی پورٹ ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق لاہور میں 5 اور صوبے بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انخلا کا عمل بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔