Wed, September 16, 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ تین ہفتوں کے دوران 6 ہزار 220 افغان شہریوں کو واپس ان کے وطن بھیجا جا چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے عوام کو غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے پر نقد انعام دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اور جو شہری درست معلومات فراہم کریں گے، ان کے نام راز میں رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو مفید معلومات فراہم کی ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور یہ عمل پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
 
 

ٹیگز: