Wed, September 16, 2026

مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، چینی، کیلے اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، چینی، کیلے اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اور سالانہ شرح 0.87 فیصد کم ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، جبکہ 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں۔ سب سے زیادہ اضافہ کیلے کی قیمت میں 10 فیصد، چینی میں 3.15 فیصد اور انڈوں میں 2.52 فیصد ہوا۔ مٹن، بیف، گندم کا آٹا، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ پیاز 5.59 فیصد، چائے 4.47 فیصد، لہسن 3.89 فیصد، ٹماٹر 3.60 فیصد، دال چنا 3.49 فیصد اور دال ماش 2.82 فیصد سستی ہوئی۔ آلو کی قیمت 2.60 فیصد، دال مسور 1.50 فیصد، اور ڈیزل کی قیمت میں 2 فیصد جبکہ پیٹرول میں 0.24 فیصد کمی آئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت فی درجن 18 روپے تک بڑھ گئی، چینی کی قیمت 5 روپے اضافے کے ساتھ 162 روپے 64 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے اور بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا۔ تاہم پیاز 4 روپے 95 پیسے اور ٹماٹر 2 روپے تک سستے ہوئے۔

ٹیگز: