Wed, September 16, 2026

مالی سال 2024-25 میں مہنگائی کا ہدف 12 فیصد طے، اوسط شرح 4.49 فیصد رہی

مالی سال 2024-25 میں مہنگائی کا ہدف 12 فیصد طے، اوسط شرح 4.49 فیصد رہی

اسلام آباد: پاکستان میں مالی سال 2024-25 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 4.49 فیصد رہی، جو کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 12 فیصد کے ہدف سے نمایاں کم ہے۔ ادارہ شماریات نے جون 2025 کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق مہنگائی کی شرح 3.23 فیصد رہی، جو مئی کے مقابلے میں 0.23 فیصد زیادہ ہے۔
شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.08 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 0.47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سالانہ مہنگائی شہری علاقوں میں 3 فیصد اور دیہی علاقوں میں 3.58 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ وزارت خزانہ نے جون کے مہنگائی کے حوالے سے 3 سے 4 فیصد کا تخمینہ پیش کیا تھا۔
یہ رپورٹ ملک کی اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے اور مہنگائی پر قابو پانے میں حکومتی کوششوں کی ترجمانی کرتی ہے۔

ٹیگز: