لاہور:لاہور کے علاقے چوہنگ میں اجتماعی زیادتی کے سنگین کیس میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اور ملزم مارا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چار ملزمان میں سے اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملزموں کی گرفتاری کے لیے کی گئی کارروائی کے دوران جب پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور دو ملزمان ہلاک ہوئے۔
اجتماعی زیادتی کے اس افسوسناک واقعے میں چوہنگ کے قریب چار افراد نے شوہر کے سامنے خاتون کو نشانہ بنایا تھا۔ ابھی تک چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔