Wed, September 16, 2026

محرم الحرام میں مثالی امن و خدمت پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار تشکر

محرم الحرام میں مثالی امن و خدمت پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار تشکر

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان قائم رکھنے اور عزاداروں کی خدمت پر تمام اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ، وزرا، علما، فوج اور رینجرز سب نے مل کر محرم الحرام کو پُرامن اور منظم بنانے میں شاندار کردار ادا کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلی بار صوبائی وزرا خود میدان میں اترے اور عشرہ محرم کے دوران تمام انتظامات کی نگرانی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لنگر، پانی، مشروبات اور گرمی کے دوران پانی کے چھڑکاؤ جیسی سہولیات بھی مثالی رہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب نے اتحاد، بھائی چارے اور خدمت کی جو مثال قائم کی، وہ قابل تحسین ہے اور سب کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ٹیگز: