Wed, September 16, 2026

بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ ثابت

بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ ثابت

ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی ہے کہ آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وینیوز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بی سی بی کے مطابق، آئی سی سی نے بنگلادیشی ٹیم کی مکمل اور بلا تعطل شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے اور حفاظتی منصوبہ بندی پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بورڈ نے زور دیا کہ وینیوز کی منتقلی یا الٹی میٹم سے متعلق خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، اور بی سی بی آئی سی سی کے ساتھ تعاون پر مبنی پیشہ ورانہ تعلقات جاری رکھے گا۔

ٹیگز: