Wed, September 16, 2026

بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مودی سرکار نے ہی تردید کر دی

بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مودی سرکار نے ہی تردید کر دی

ممبئی: پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور کوشش خود بھارتی حکومت نے ناکام بنا دی۔ بھارتی خبر رساں ادارے ANI اور دفاعی ذرائع نے میڈیا کی جانب سے ایل او سی پر کشیدگی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیں۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی جنگی طیارے ایل او سی کے اوپر پرواز کر رہے ہیں اور لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم ان خبروں کی نہ صرف تردید کی گئی بلکہ انہیں فیک نیوز کا لیبل دے کر خود بھارتی میڈیا کو شرمندہ کر دیا گیا۔

بھارتی دفاعی اداروں کے مطابق نہ کوئی فضائی سرگرمی ریکارڈ کی گئی ہے اور نہ ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ریاستی اداروں نے بھی واضح کر دیا ہے کہ میڈیا کی پھیلائی گئی اطلاعات محض افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ — خصوصاً "آپریشن سندور" کے دوران — بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا چکی ہے۔ خود بھارتی عوام میں بھی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید تنقید دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ بھارتی میڈیا کا مقصد صرف غلط اطلاعات پھیلا کر خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارتی میڈیا اب صحافت کے بجائے ریاستی بیانیے کا ترجمان بن چکا ہے، اور فیک نیوز کے ذریعے عوام اور دنیا کو گمراہ کرنے کی روش اپنا رکھی ہے۔

ٹیگز: