Wed, September 16, 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1,704 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 766 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی اور مختلف شعبوں کے شیئرز میں نمایاں اضافے نے مارکیٹ کو مستحکم کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاری کے مثبت ماحول اور اقتصادی توقعات کے اثرات مارکیٹ میں تیزی کا سبب بنے ہیں۔

ٹیگز: