کراچی : پاکستان کی معاشی تاریخ میں ایک نیا باب رقم؛ اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی کے سیلاب نے تمام سابقہ ریکارڈز بہا دیے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کا آغاز انتہائی مثبت زون میں ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 51 ہزار کی اہم نفسیاتی حد کامیابی سے بحال کر لی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی غیر معمولی پیش رفت کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں دورانِ ٹریڈنگ 1,018 پوائنٹس کا تگڑا اضافہ دیکھا گیا۔ انڈیکس نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 51 ہزار کی سطح کو عبور کیا۔اس وقت مارکیٹ 1 لاکھ 51 ہزار 34 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے اور تیزی کا رجحان تاحال برقرار ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 51 ہزار کی حد کا عبور ہونا اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کاروں کا ملکی معیشت پر اعتماد بحال ہو چکا ہے۔ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریداری نے انڈیکس کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔