Thu, September 17, 2026

نواز شریف نے لاہور کی چھت سے بسنت کا لطف اٹھایا، ڈور اور گڈا پکڑا

نواز شریف نے لاہور کی چھت سے بسنت کا لطف اٹھایا، ڈور اور گڈا پکڑا

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت کی رنگین تقریبات میں بھرپور حصہ لیا۔ نواز شریف لاہور کے قدیم علاقے سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے نزدیک اپنے دوست کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر پتنگوں کا منظر لطف اندوز ہو کر دیکھا۔ اس دوران نواز شریف نے پتنگ بازی کا تجربہ کرتے ہوئے ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں بشمول شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات عروج پر ہیں، اور آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز شہر بھر میں خوشی کا ماحول ہے، جہاں لوگ رنگوں کی بہار میں شریک ہو کر بسنت کی خوشیوں کو انجوائے کر رہے ہیں۔

ٹیگز: