Wed, September 16, 2026

لاہور میں بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس کا تعین

لاہور میں بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس کا تعین

لاہور : لاہور میں بسنت منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور تیار کرنے اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے یہ فیس 5 ہزار روپے ہوگی۔ پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو فارم اے جبکہ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔

انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ پتنگ اور ڈور صرف کاٹن کے دھاگے سے بنائی جائیں گی اور ان میں 9 سے زیادہ تاریں استعمال نہیں کی جا سکیں گی۔ یہ تمام اقدامات بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ پتنگ بازی کے دوران کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: