لاہور:لاہور میں نئے سال کے آغاز پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ ریس کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور نے خود 10 کلومیٹر کے ٹریک پر دوڑ کر کیا، جس نے شرکا میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔
میراٹھن میں تین کیٹگریز رکھی گئی تھیں: 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 20 کلومیٹر۔ شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لیے بھرپور حصہ ڈالا۔
اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے کہا کہ میراتھن نہ صرف لوگوں کو جسمانی طور پر فعال بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ لاہور کی شہری سرگرمیوں اور کمیونٹی انٹرایکشن کو بھی فروغ دیتا ہے۔