Wed, September 16, 2026

لاہور میں رنگین بسنت میلہ اختتام پذیر، شہریوں نے جوش و خروش سے پتنگ بازی کی

لاہور میں رنگین بسنت میلہ اختتام پذیر، شہریوں نے جوش و خروش سے پتنگ بازی کی

لاہور :َ لاہور میں رنگارنگ بسنت میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، جس میں تین دن تک شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ پتنگ بازی کی اور خوب پیچ لڑائے۔ بسنت کے دوران شہریوں کا جوش دیکھ کر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خوش ہو گئیں۔

مریم نواز نے ایکس پر پیغام میں لکھا، "لاہوریوں نے ہمارے اعتماد کو برقرار رکھا۔ انہوں نے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے بسنت کو خوش و خرّم لیکن محفوظ طریقے سے منایا۔"

انہوں نے مزید کہا، "پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوا میں جاری رہی اور چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی۔"بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جن میں لبرٹی اور اندرون شہر میں 200 کلینک آن ویل موجود تھے، اور 21 فیلڈ ہسپتال بھی فعال رہے۔

مریم نواز نے عوام سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بتایا کہ سیف بسنت کا یہ ماڈل دیگر شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔

ٹیگز: