Wed, September 16, 2026

مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو فلسطین کنونشن ، 13 اپریل کو مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو فلسطین کنونشن ، 13 اپریل کو مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے 10 اپریل کو کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں مظاہرے کا اعلان کیا۔ مولانا نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے خلاف پوری امت مسلمہ کو اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو کسی طور پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور یہ کہ اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے معاہدات توڑ کر غزہ میں حملہ کیا، جس کا عالمی سطح پر سخت جواب دیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ صیہونیت کے ساتھ ہیں اور مسلمانوں کو اپنے حکمرانوں پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: