پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اپریل کو مینار پاکستان میں اسرائیل کے خلاف بڑا احتجاجی مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مولانا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز قانون کے ذریعے وفاق صوبائی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جو کسی صورت منظور نہیں۔ ہمارا مؤقف واضح ہے، وسائل صوبوں کے ہیں، اختیار بھی انہی کا ہونا چاہیے۔
انہوں نے افغان مہاجرین کی واپسی کے طریقہ کار کو غیر انسانی قرار دیا اور کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے۔ مولانا نے کہا کہ اگر حالات نہ بدلے تو جے یو آئی عوام کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔