Wed, September 16, 2026

حکومتی ناکامی پر تنقید ،مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں کے حق میں ملین مارچ کا اعلان

 حکومتی ناکامی پر تنقید ،مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں کے حق میں ملین مارچ کا اعلان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطینیوں کے حق میں لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبوں کے حقوق پر سمجھوتہ کیا گیا تو جے یو آئی ہر صورت میں صوبوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے 2018 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے 2024 کے انتخابات پر بھی یہی مؤقف اختیار کیا کہ عوامی نمائندہ اسمبلیاں تشکیل نہیں پائی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے 27 اپریل کو لاہور میں ملین مارچ اور 11 مئی کو پشاور میں فلسطین کے حق میں مارچ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا حساب لیا جائے، کیونکہ اسرائیل نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے اور جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

ٹیگز: