Wed, September 16, 2026

کراچی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بورڈ کے مطابق، اس سال 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات امتحانات میں حصہ لیں گے، اور اس کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کی فہرست بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ طلبا و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ڈیوائس لے جانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹیگز: