اسلام آباد: ملک بھر کے عوام کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف ملنے کا امکان ہے، کیونکہ فی یونٹ بجلی ایک روپے 75 پیسے تک سستی ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ اس مجوزہ کمی کے نتیجے میں صارفین کو 63 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا مجموعی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق یہ ممکنہ ریلیف 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دیا جائے گا اور اس کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر 19 مئی کو سماعت مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق فیصلہ جاری کیا جائے گا۔