Wed, September 16, 2026

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے فی یونٹ 93 پیسے کمی کی منظوری دے دی

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے فی یونٹ 93 پیسے کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 93 پیسے کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو اس فیصلے کا فائدہ جنوری کے ماہانہ بلوں میں ملے گا۔ تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

نیپرا کے فیصلے سے صارفین کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ حد تک ریلیف ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: