Thu, September 17, 2026

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ اور ماس ٹرانزٹ سسٹمز پر بات چیت کی گئی۔ اس اجلاس میں پنجاب حکومت نے ای چارجنگ اسٹیشنز کے لیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ماحول دوست توانائی کا استعمال بڑھایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی، اور وزیراعلیٰ نے جناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ تک پراجیکٹ کا جلد آغاز کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے مزید روٹس کی رپورٹ طلب کی گئی۔

ای ٹیکسی پراجیکٹ کے حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ کے لیے 1100 ای ٹیکسیز چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت حکومت پنجاب سبسڈی بھی فراہم کرے گی تاکہ عوام کے لیے یہ سہولت مزید سستی ہو۔

مزید یہ کہ پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ ای گاڑیوں کے لیے چارجنگ کی سہولت آسانی سے دستیاب ہو سکے۔

ٹیگز: