Wed, September 16, 2026

چھوٹے سولر صارفین کو ریلیف: فیس اور لائسنس کی شرط ختم کرنے کیلئے پاور ڈویژن کی نیپرا کو درخواست

چھوٹے سولر صارفین کو ریلیف: فیس اور لائسنس کی شرط ختم کرنے کیلئے پاور ڈویژن کی نیپرا کو درخواست

اسلام آباد :حکومت نے 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کے لیے لائسنسنگ کے قواعد نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے رابطہ کیا ہے جس میں 2015 کے قواعد کی بحالی کی استدعا کی گئی ہے۔

اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو 25 کلوواٹ تک سولر سسٹم لگانے والوں کو نہ تو لائسنس کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی کوئی اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی۔ یہ اقدام ملک میں گرین انرجی کے پھیلاؤ اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ٹیگز: