Wed, September 16, 2026

ایلون مسک کی ایکس میں صارفین کے لیے کمائی کے نئے مواقع

ایلون مسک کی ایکس میں صارفین کے لیے کمائی کے نئے مواقع

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)، جو ایلون مسک کی ملکیت ہے، نے صارفین خصوصاً کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے کمائی کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولیات کریئیٹر سبسکرپشنز پروگرام کے تحت پیش کی جا رہی ہیں تاکہ کریئیٹرز اپنے مواد کے ذریعے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں اور اضافی آمدنی بھی حاصل کر سکیں۔

ان نئے فیچرز میں نمایاں ایکسکلوسیو تھریڈز شامل ہیں، جو دراصل ایک طرح کا سبسکرپشن سسٹم ہے۔ اس فیچر کے ذریعے کریئیٹرز اپنی کچھ پوسٹس صرف سبسکرائبرز تک محدود رکھ سکیں گے جبکہ دیگر صارفین کے لیے صرف مختصر جھلک دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر نیا ڈیش بورڈ اور شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز بھی فراہم کیے جائیں گے، جن کی مدد سے کریئیٹرز اپنی سبسکرپشن سروس کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان نئی سہولیات سے کریئیٹرز کی پوسٹس کو زیادہ توجہ ملے گی اور وہ پلیٹ فارم پر اپنے مواد کے ذریعے براہ راست آمدنی حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایکس نے اس سے قبل پیڈ پارٹنرشپ لیبل نامی فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جو اسپانسر شدہ مواد والی پوسٹس کی نشاندہی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کریئیٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام کو 2023 میں عالمی سطح پر شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت صارفین اپنی مقبول پوسٹس کے ذریعے کمائی کر سکتے ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: