کیلیفورنیا:ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" بھارتی حکومت کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہا ہے، جس میں حکومت کی سوشل میڈیا مواد پر پابندیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ایکس نے حکومت کی طرف سے ایک پوسٹ کو "فرقہ وارانہ کشیدگی" کا باعث قرار دینے اور ہٹانے کے حکم کو سینسرشپ قرار دیا ہے۔
ایکس کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات آزادیٔ اظہار کے خلاف ہیں، جبکہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ان قوانین کا مقصد غیر قانونی مواد کا خاتمہ اور عوامی احتساب کو یقینی بنانا ہے۔
یہ مقدمہ بھارت میں آن لائن اظہارِ رائے کے مستقبل کو نئی سمت دے سکتا ہے۔