Wed, September 16, 2026

ایران کے خلاف فوجی مشن اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، امریکی وزیر جنگ

 ایران کے خلاف فوجی مشن اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی مشن اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور جنگ چند ہفتوں یا ضرورت پڑنے پر زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج خود طے کرے گی کہ کارروائی کب اور کس حد تک ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران میں اپنے فوجی اہداف بڑھا نہیں رہا، لیکن ایرانی فضاؤں اور سمندری حدود پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج اور اتحادیوں کی حفاظت کے لیے دفاعی نظام مضبوط بنایا گیا ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کی توقع تھی کہ امریکہ جنگ میں آگے نہیں بڑھے گا، لیکن امریکی فوج کی طاقت سے پاسداران انقلاب کو غلط فہمی ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے پاس اتنے اسلحہ کے ذخائر موجود ہیں کہ مستقبل میں مزید کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔

ٹیگز: