Wed, September 16, 2026

اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا

اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا

تل ابیب : اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ وہ سرپرائز دیں گے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ کس قسم کا اقدام ہوگا۔ اگلے مرحلے میں ایران کی باقی رہ جانے والی قیادت اور فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اصفہان میں ایران کا فضائی دفاعی نظام اور قم میں بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 1,230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد میناب سکول کی طالبات کی ہے۔ ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ امریکی فوجیوں میں بھی 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 77 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ کویت، بحرین، عمان اور متحدہ عرب امارات میں بھی چند افراد ہلاک ہوئے۔

ٹیگز: