Wed, September 16, 2026

ترک صدر اردوان کی آذربائیجان پر حملوں کی مذمت

ترک صدر اردوان کی آذربائیجان پر حملوں کی مذمت

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان پر ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جو ہمسائیگی اور برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچائے۔

اردوان نے ایران کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو نقصان نہ پہنچائے۔ایران نے آذربائیجان پر حملے کی تردید کی ہے اور پہلے بھی ترکی پر میزائل حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترکی کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

ٹیگز: