Wed, September 16, 2026

باکو میں یومِ فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی شرکت

 باکو میں یومِ فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی شرکت

باکو :آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یومِ فتح کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے، جہاں پاک فوج کا خصوصی دستہ پریڈ کا حصہ بنا۔
صدر الہام علیوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

صدر علیوف نے دونوں رہنماؤں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور قوم کو یومِ فتح کی مبارک باد پیش کی۔

ٹیگز: