Wed, September 16, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان کا اجلاس سے خطاب، قطر کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت

ترک صدر رجب طیب اردوان کا اجلاس سے خطاب، قطر کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت

دوحہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک اجلاس سے خطاب میں قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کی جانب سے قطر کے ساتھ یکجہتی کو قابل تعریف قرار دیا۔

صدر اردوان نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ اسے کوئی نہیں روک سکتا، لیکن کھلی جارحیت اور جرائم پر صیہونی حکومت کو کوئی رعایت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اور اس ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔ ترک صدر نے کہا کہ نسل کشی، قبضہ، بھوک اور تشدد اسرائیل کی پالیسی ہے، جس کے خلاف عالمی برادری کو بھی آواز بلند کرنی ہوگی۔

ٹیگز: