Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر اردوان کو فون: عید کی مبارکباد اور ترکیہ پر میزائل حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر اردوان کو فون: عید کی مبارکباد اور ترکیہ پر میزائل حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران ترکیہ پر ہونے والے حالیہ میزائل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے ترک صدر کو یقین دلایا کہ  مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہم ترکیہ کی سلامتی اور استحکام کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔ دونوں قائدین نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین و دیگر تنازعات کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے عید کے موقع پر افغانستان میں ہونے والی عارضی جنگ بندی اور اس حوالے سے ترکیہ کے مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی تناؤ کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں پنہاں ہے۔
وزیراعظم نے صدر اردوان کے فروری 2025 کے دورہ پاکستان اور اپنے حالیہ دورہ ترکیہ (اپریل و مئی 2025) کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور معاشی شعبوں میں تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

ٹیگز: