واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور ملک کا عالمی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں سرمایہ کاری کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں جبکہ حکومت روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے اور دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں امریکہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ان کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث مالی منڈیوں میں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ امن چاہتا ہے لیکن قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔