کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار تیزی کے ساتھ شروع ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 1376 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 784 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مالی ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی اس مضبوط کارکردگی کے پیچھے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مثبت معاشی توقعات ہیں، جس سے مارکیٹ کی روانی اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔