Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین کا تجرباتی سفر، ایس آر ٹی کا معائنہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین کا تجرباتی سفر، ایس آر ٹی کا معائنہ

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین (ایس آر ٹی) کے تجرباتی سفر کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایس آر ٹی میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔ بلال اکبر نے انہیں بتایا کہ ایس آر ٹی ترکی، چین اور ابوظہبی میں کامیابی سے چل رہی ہے اور یہ لاہور کی عوام کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ "ایس آر ٹی لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا اور یہ منصوبہ لاہور میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "اب گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری بہت جلد پہنچے گی۔"

رائیونڈ اور کینال روڈ پر ایس آر ٹی کو دیکھ کر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

ٹیگز: