Wed, September 16, 2026

تیز رفتار سفر کا نیا دور: مریم نواز نے بلٹ ٹرین منصوبہ شروع کردیا

تیز رفتار سفر کا نیا دور: مریم نواز نے بلٹ ٹرین منصوبہ شروع کردیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان میں پہلی بار بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی، جو لاہور اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ ملکی تاریخ میں جدید ٹرانسپورٹ نظام کی ایک نئی مثال قائم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کے سرکاری ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا، جس میں کہا گیا: "ایک اور وعدہ وفا! وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین متعارف کرا دی، جو لاہور اور راولپنڈی کے درمیان فاصلہ نہایت کم وقت میں طے کرے گی۔"

منصوبے کا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز، آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ ٹرانسپورٹ ماہرین کے مطابق بلٹ ٹرین کے آغاز سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ نمایاں حد تک کم ہوگا، جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی نئی رفتار ملے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے کے عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شہریوں اور کاروباری برادری کی جانب سے اس انقلابی قدم کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اور اسے پنجاب کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: