Thu, September 17, 2026

روس کا یوکرین کے صدر کے شہر پر حملہ، 16 افراد ہلاک

روس کا یوکرین کے صدر کے شہر پر حملہ، 16 افراد ہلاک

 کریوی: روسی فورسز نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی شہر کریوی رِح پر جمعہ کو میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اس حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں بچوں کے کھیل کے میدان اور گلیوں کو نشانہ بنایا گیا، جو بالکل اتفاقی نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کو معلوم تھا کہ یہ علاقے توانائی کے اہم تنصیبات ہیں، اور ایسے حملے ناقابل قبول ہیں۔

دوسری جانب، روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی اور مغربی افسران کی ایک میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، اور یہ حملہ بالکل درست نشانے پر کیا گیا۔ وزارت کا کہنا تھا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یوکرینی اور مغربی حکام ایک ریسٹورنٹ میں ملاقات کر رہے تھے۔

ٹیگز: