Wed, September 16, 2026

پاکستان اور بھارت ویمنز ایشیا کپ میں آج آمنے سامنے

پاکستان اور بھارت ویمنز ایشیا کپ میں آج آمنے سامنے

دبئی : ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آج دبئی میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

بھارت نے ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت لیے ہیں اور سیمی فائنل میں بھی اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ پاکستان نے ابھی ایونٹ میں صرف ایک میچ کھیلا ہے، جبکہ اس کا آخری گروپ میچ ہانگ کانگ کے خلاف ہونا باقی ہے، جس کے باعث قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بدستور موجود ہیں۔

آج کے مقابلے میں دونوں ٹیموں کی توجہ خاص طور پر بیٹنگ لائن پر ہوگی۔ بھارتی ٹیم نے اپنے ابتدائی میچز میں بڑے رنز بنائے، لیکن اس کے مڈل آرڈر نے مستقل مزاجی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

تھائی لینڈ کے خلاف بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، لیکن بعد میں بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ہوگئی اور بھارت نے صرف 46 رنز کے دوران 8 وکٹیں کھو دیں۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا اب تک سب سے زیادہ 143 رنز بنا چکی ہیں، جبکہ شفالی ورما کے نام 92 رنز ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو بھی تھائی لینڈ کے خلاف بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے سری لنکا کے حالیہ دورے میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرکے اپنی فارم اور صلاحیت کا ثبوت دیا تھا۔

پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف یہ مقابلہ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔ قومی ٹیم اگر عمدہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہی تو وہ ایشیا کپ کی تاریخ میں بھارت کے خلاف اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

ٹیگز: