Wed, September 16, 2026

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا آج سیمی فائنل میں آمنے سامنے

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا آج سیمی فائنل میں آمنے سامنے

دبئی: ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

 گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی، یوں آج کا مقابلہ فائنل میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ٹیگز: