Wed, September 16, 2026

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

کولمبو :  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے دو بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ ایک میچ ہارنے سے حوصلہ نہیں ٹوٹتا، ٹورنامنٹ ابھی جاری ہے اور ہماری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہم کھیل کا بہتر مظاہرہ کریں گے اور کھیل میں ایمانداری کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہارا تھا جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دی ہے۔

کولمبو میں بارش کا امکان ہے جو میچ کے دوران بھی جاری رہ سکتا ہے۔ گزشتہ روز بھی بارش کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

دوسری جانب، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کے دوران میڈیا کو سیاسی سوالات کرنے سے روک دیا ہے تاکہ غیر ضروری تنازع سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: